26 اگست، 2026، 11:22 PM

ایران کے ساتھ سفارتی معاہدہ ممکن نہیں، غاصب صیہونی وزیراعظم

ایران کے ساتھ سفارتی معاہدہ ممکن نہیں، غاصب صیہونی وزیراعظم

غاصب صیہونی حکومت کے قاتل وزیرِ اعظم نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو ناممکن قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے گفتگو کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی معاہدہ ممکن نہیں ہے۔

نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ایک صیہونی بستی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں تہران کے ساتھ سفارت کاری کے امکانات پر بات ہوئی تھی، غیر سفارتی اور توہین آمیز لہجے میں دعویٰ کیا کہ مجھے شک ہے کہ وہاں موجود اس گروہ، ان وحشیوں کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق، نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی جانب سے شروع کی گئی نئی اقتصادی دباؤ کی مہم کا بھی خیرمقدم کیا اور اسے دوبارہ فوجی کاروائی کے مقابلے میں ایک مضبوط متبادل قرار دیا۔

غاصب صیہونی وزیرِ اعظم کی جانب سے اس طرح کی زبان کا استعمال ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پہلے ہی اس کے اور اس کے سابق وزیرِ جنگ یوآو گالانت کے خلاف جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غزہ کے عوام کے خلاف بھوک کو بطورِ ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کر چکی ہے۔

واضح رہے ٹرمپ نے فروری کے اواخر میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جارحیت میں نیتن یاہو کا ساتھ دیا تھا، تاہم اپریل میں جنگ کے خلاف امریکہ میں بڑھتی ہوئی عوامی مخالفت اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے شدید اضافے کے باعث انہوں نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی۔

News ID 1940909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha